3 ستمبر، 2026، 12:47 PM

آبنائے ہرمز میں دو امریکی زیرِ انتظام آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے متاثر

آبنائے ہرمز میں دو امریکی زیرِ انتظام آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے متاثر

سپاہ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق آبنائے ہرمز سے غیر مجاز راستے سے گزرنے کی کوشش کرنے والے دو تیل بردار جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر ناکارہ ہوگئے اور ان میں آگ بھڑک اٹھی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے دعوی کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکی ایجنٹوں کے زیر انتظام دو تیل بردار جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد ناکارہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سپاہ پاسدارانِ انقلاب کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا کہ دونوں آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم انہوں نے ایران کی جانب سے مقرر کردہ محفوظ راستے کے بجائے ایک غیر مجاز راستہ اختیار کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسی دوران دونوں تیل بردار جہاز بارودی سرنگوں کی زد میں آگئے اور انہیں نقصان پہنچنے کے بعد ان کی نقل و حرکت رک گئی۔

سپاہ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق دونوں جہازوں میں اس وقت آگ لگی ہوئی ہے۔ تاہم، ابتدائی بیان میں جہازوں کے نام، عملے کی تعداد یا ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

ایرانی حکام نے اس واقعے کو آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے لیے مقررہ راستے کی پابندی سے جوڑا ہے۔

News ID 1941092

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha